صدر آصف علی زرداری کی سی ڈی اے ترمیمی بل 2025 کی منظوری، بل قانون بن گیا

news-banner

پاکستان - 02 جنوری 2026

صدرِ مملکت آصف علی زرداری نے کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) ترمیمی بل 2025 کی منظوری دے دی ہے۔

 

 وزیرِاعظم کی ایڈوائس پر صدر نے بل پر دستخط کیے، جس کے بعد یہ آئین کے آرٹیکل 254 کے تحت نافذ ہو گیا۔

 

سی ڈی اے ترمیمی بل 2025 کو سینیٹ نے 7 نومبر 2025 کو منظور کیا تھا، جبکہ قومی اسمبلی نے 8 دسمبر 2025 کو بغیر کسی ترمیم کے اس کی منظوری دی۔

 

 بعد ازاں اسپیکر قومی اسمبلی نے بل کی منظوری کی توثیق کی۔

 

صدرِ مملکت کے دستخط کے ساتھ ہی سی ڈی اے ترمیمی بل 2025 باقاعدہ طور پر ایکٹ آف پارلیمنٹ بن گیا ہے۔