فٹبال ورلڈ کپ 2026 کے ٹرافی ٹوور کا باقاعدہ آغاز

news-banner

کھیل - 04 جنوری 2026

فٹبال ورلڈ کپ 2026 کے ٹرافی ٹوور کا باضابطہ طور پر آغاز ہو گیا ہے۔

 

ورلڈ کپ ٹرافی سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض پہنچ گئی، جہاں اٹلی کے معروف سابق فٹبالر الیسانڈرو ڈیل پیرو پہلے پڑاؤ پر ٹرافی لے کر پہنچے۔

 

150 دنوں پر مشتمل اس ٹرافی ٹوور کے دوران ورلڈ کپ ٹرافی 30 فیفا ممبر ایسوسی ایشنز کا دورہ کرے گی۔

 

 ٹرافی ٹوور کا آغاز سعودی عرب سے کیا گیا ہے، جو 2034 فٹبال ورلڈ کپ کی میزبانی کرے گا۔

 

اس دوران ٹرافی اسپین، مراکش اور پرتگال بھی جائے گی۔ فٹبال ورلڈ کپ 2026 رواں سال جون میں امریکا، کینیڈا اور میکسیکو میں کھیلا جائے گا۔