پاکستان - 06 جنوری 2026
جو روٹ نے رکی پونٹنگ کا ریکارڈ برابر کر دیا، ٹیسٹ کرکٹ میں سنچریوں کی تیسری پوزیشن پر پہنچ گئے اردو خبر (ری فریز): سڈنی: انگلینڈ کے بیٹر جو روٹ نے سابق آسٹریلوی کپتان رکی پونٹنگ کا ریکارڈ برابر کر دیا ہے۔ آسٹریلیا کے خلاف سڈنی میں کھیلے جانے والے ایشیز
کھیل - 05 جنوری 2026
سڈنی: انگلینڈ کے بیٹر جو روٹ نے سابق آسٹریلوی کپتان رکی پونٹنگ کا ریکارڈ برابر کر دیا ہے۔
آسٹریلیا کے خلاف سڈنی میں کھیلے جانے والے ایشیز سیریز کے آخری میچ کی پہلی اننگز میں جو روٹ نے 160 رنز بنائے، جو آسٹریلیا میں ان کی دوسری سنچری تھی۔
انہوں نے اسی سیریز کے دوسرے ٹیسٹ میچ میں اپنی پہلی سنچری بھی سکور کی تھی۔
یہ جو روٹ کی 41 ویں ٹیسٹ سنچری ہے، جس کے بعد وہ ٹیسٹ کرکٹ میں سب سے زیادہ سنچری بنانے والے بیٹرز کی فہرست میں رکی پونٹنگ کے ساتھ تیسری پوزیشن پر پہنچ گئے ہیں۔
انگلینڈ کے بیٹر کو ٹیسٹ کرکٹ میں 14,000 رنز مکمل کرنے کے لیے مزید 63 رنز درکار ہیں، جبکہ سچن ٹنڈولکر کا ریکارڈ توڑنے کے لیے 1,985 رنز کی ضرورت ہے۔ سچن ٹنڈولکر 51 سنچریوں کے ساتھ سرفہرست ہیں، جیک کیلس 45 سنچریوں کے ساتھ دوسرے نمبر پر، اور جو روٹ و رکی پونٹنگ 41 سنچریوں کے ساتھ مشترکہ طور پر تیسرے نمبر پر ہیں۔
دیکھیں

