پاکستان - 06 جنوری 2026
سنگین اور دہشت گردی کے مقدمات میں پولیس چالان پیش کرنے میں ناکام، انسداد دہشت گردی عدالت کا سخت نوٹس
پاکستان - 05 جنوری 2026
راولپنڈی: انسداد دہشت گردی عدالت نے سنگین اور دہشت گردی کے مقدمات میں پولیس کی تفتیشی ٹیموں کی ناکامی پر سخت نوٹس لے لیا ہے۔
جج امجد علی شاہ نے راولپنڈی کے ریجنل پولیس آفیسر، ڈی آئی جی، اور سٹی پولیس آفیسر خالد ہمدانی سمیت ڈی پی اوز اٹک، مری اور چکوال کو شوکاز نوٹس جاری کیے ہیں۔
عدالت نے سوال کیا کہ سنگین مقدمات کے چالان بروقت کیوں پیش نہیں کیے جاتے اور تمام افسران کو 10 جنوری صبح 9 بجے عدالت میں پیش ہونے کا حکم دیا ہے۔
عدالت نے کہا کہ چالان نہ پیش کرنے کی وجہ سے سنگین دہشت گردی کے مقدمات کی سماعتیں مؤخر ہو گئی ہیں اور پولیس تفتیشی ٹیمیں 14 روز میں چالان پیش کرنے کی پابند ہیں۔
دیکھیں

