وینزویلا میں امریکی حملے میں کیوبن اہلکاروں سمیت 32 ہلاک، کیوبا حکومت

news-banner

دنیا - 05 جنوری 2026

ہوانا: کیوبا حکومت نے تصدیق کی ہے کہ وینزویلا میں امریکی کارروائی کے دوران 32 کیوبن شہری ہلاک ہوئے، جن میں مسلح افواج اور انٹیلی جنس اداروں کے اہلکار شامل ہیں۔

 

حکومت کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ ہلاک ہونے والوں کی یاد میں 5 اور 6 جنوری کو ملک بھر میں دو روزہ سوگ منایا جائے گا، جبکہ تدفین کے انتظامات سے متعلق تفصیلات بعد میں جاری کی جائیں گی۔

 

کیوبا کے حکام نے کہا کہ یہ افراد اپنی سکیورٹی اور دفاعی ذمہ داریوں کے تحت تعینات تھے اور انہوں نے حملہ آوروں کے خلاف بہادری سے مقابلہ کیا، انہیں قومی ہیرو قرار دیا گیا ہے۔

 

ہلاکتوں کی تصدیق کے بعد خطے میں پہلے سے موجود کشیدگی میں مزید اضافہ ہو گیا ہے۔