تازہ ترین - 05 جنوری 2026
ابھرتی ہوئی اداکارہ میرب علی نے سال 2025 کو زندگی کا سب سے مشکل سال قرار دے دیا
انٹرٹینمنٹ - 04 جنوری 2026
ابھرتی ہوئی اداکارہ میرب علی نے انکشاف کیا ہے کہ سال 2025 ان کی زندگی کا سب سے مشکل سال رہا۔
سال کے اختتام پر انسٹاگرام پر ایک ویڈیو شیئر کرتے ہوئے میرب علی نے کہا، "زندگی بڑی فٹ جا رہی ہے، 2025 ختم ہونے والا ہے، میں بہت خوش ہوں کہ یہ سال گزر رہا ہے۔"
انہوں نے مزید کہا، "میں شکرگزار ہوں، کیونکہ اپنی زندگی میں پہلی بار میں اتنی مشکلات اکیلی گزری ہوں۔
زندگی میں ایسے لمحات آتے ہیں جن کا سامنا کرنا مشکل لگتا ہے، لیکن اللہ تعالیٰ آسانی فرما دیتے ہیں۔
اگر آپ دوسروں کے ساتھ اچھا کریں گے تو آپ کے ساتھ بھی اچھا ہی ہوگا۔"
میرب علی نے اپنے چاہنے والوں، اہلِ خانہ اور دوستوں کی محبت اور حمایت کا بھی شکریہ ادا کیا اور کہا، "زندگی میں گھر والوں کی جگہ کوئی نہیں لے سکتا۔"
واضح رہے کہ سال 2025 کے وسط میں گلوکار عاصم اظہر نے اداکارہ میرب علی سے اپنی تین سالہ منگنی ختم کرنے کا اعلان کیا تھا، جس نے ان کے مشکل سال کو مزید بڑھا دیا۔
دیکھیں

