شمالی کوریا نے ہائپر سونک میزائل تجربہ کیا، جاپان و جنوبی کوریا کی شدید مذمت

news-banner

دنیا - 05 جنوری 2026

سیئول: شمالی کوریا نے ہائپر سونک میزائلوں کے تجربات کیے ہیں، جس پر جاپان اور جنوبی کوریا نے سخت ردعمل کا اظہار کیا ہے۔

 

اتوار کو کیے گئے بیلسٹک میزائل تجربات نے خطے اور عالمی سطح پر کشیدگی میں اضافہ کر دیا ہے۔

 

 شمالی کوریا کے سربراہ کا کہنا ہے کہ میزائل تجربات کا مقصد ملک کی جنگی صلاحیت کا جائزہ لینا ہے، اور انہوں نے وینزویلا پر امریکی حملے کو کھلی جارحیت قرار دیا۔

 

یہ میزائل تجربات ایسے وقت میں کیے گئے جب جنوبی کوریا کے صدر سرکاری دورے پر چین پہنچ رہے تھے، جو شمالی کوریا کا قریبی اتحادی سمجھا جاتا ہے۔