پاکستان - 06 جنوری 2026
تمام وائرس نقصان دہ نہیں، بعض انسانی صحت کے لیے فائدہ مند بھی ہوتے ہیں: تحقیق
تازہ ترین - 05 جنوری 2026
سائنس دانوں کی ایک نئی تحقیق میں انکشاف کیا گیا ہے کہ تمام وائرس اور مائیکروبز انسانی صحت کے لیے مضر نہیں ہوتے بلکہ بعض اقسام صحت کے لیے فائدہ مند کردار بھی ادا کرتی ہیں۔
طبی جریدے Microbial Biotechnology میں شائع ہونے والی تحقیق کے مطابق آسٹریلیا کی فائنڈرز یونیورسٹی کے ڈاکٹر جیک رابنسن کی سربراہی میں ماہرین نے بتایا کہ کچھ مائیکروبز جلد، تولیدی صحت اور ذہنی سکون کے لیے مفید ہوتے ہیں۔
ڈاکٹر جیک رابنسن کے مطابق جدید شواہد یہ ظاہر کرتے ہیں کہ قدرتی ماحولیاتی مائیکروبز اور حیاتی کیمیائی مرکبات سے رابطہ صحت کو بہتر بنانے میں مدد دیتا ہے۔
انہوں نے کہا کہ متنوع ماحولیاتی نظام کو ختم کرنے کے بجائے اسے تسلیم کرنا صحت بخش ماحول کے قیام کے لیے ضروری ہے۔
تحقیق میں بتایا گیا کہ صحت بخش مائیکروبز مدافعتی نظام کی ترتیب، میٹابولزم، بیماریوں سے بچاؤ، ذہنی دباؤ میں کمی اور جسمانی توازن کو برقرار رکھنے میں اہم کردار ادا کرتے ہیں۔
ماہرین کے مطابق مائیکروبز نہ صرف وٹامنز پیدا کرتے ہیں بلکہ غذائی اجزا کے بہتر ہاضمے، سوزش میں کمی اور خون میں شوگر کے بہتر کنٹرول میں بھی مددگار ثابت ہوتے ہیں۔
دیکھیں

