سائنس دانوں نے خلا میں ’آوارہ‘ سیارے کی نشاندہی کر دی

news-banner

تازہ ترین - 04 جنوری 2026

سائنس دانوں نے ایک ’آوارہ‘ سیارے کی نشاندہی کی ہے جو اپنے بل بوتے پر خلا میں تیر رہا ہے۔

 

کائنات میں دریافت ہونے والے زیادہ تر سیارے کسی ستاروی نظام کا حصہ ہوتے ہیں، جیسے ہماری زمین اور نظام شمسی کے دیگر سیارے۔ تاہم کچھ سیارے آزادانہ طور پر موجود ہوتے ہیں اور کسی نظام کا حصہ نہیں ہوتے۔

 

یہ آزاد سیارے عموماً کم روشنی خارج کرتے ہیں، جس کی وجہ سے یہ دیگر سیاروں کے مقابلے میں زیادہ پراسرار اور دریافت کرنے میں مشکل ہوتے ہیں۔

 

 دیگر سیاروں کی شناخت کے لیے اکثر ان کے ستاروں کے سامنے حرکت کا مشاہدہ کیا جاتا ہے، لیکن بغیر ستارے کے موجود آوارہ سیاروں کو دیکھنا انتہائی مشکل ہے۔

 

سائنس دانوں نے اب مائیکرو-لینسنگ کے عمل کا استعمال کرتے ہوئے ایسے ایک آوارہ سیارے کی نشاندہی کی ہے، جس میں کسی فاصلاتی ستارے کی کششِ ثقل اس کے پیچھے موجود روشنی کو بڑھا دیتی ہے اور اس طرح پہلے ناقابلِ دید اجسام کو دریافت کرنا ممکن ہوتا ہے۔