حکومت اپوزیشن کے ساتھ سیاسی ڈائیلاگ کیلئے تیار، پی ٹی آئی کی ہڑتال ناکام ہوگی‘رانا ثناء اللہ
مشیر وزیراعظم برائے سیاسی امور اور سینیٹر رانا ثناء اللہ خان نے کہا ہے کہ حکومت اپوزیشن کے ساتھ سیاسی ڈائیلاگ اور جمہوریت کو آگے بڑھانے کے لیے مکمل طور پر تیار ہے۔
نجی ٹی وی پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ڈی جی آئی ایس پی آر پہلے بھی واضح کر چکے ہیں کہ فوج کا مینڈیٹ سیاسی جماعتوں سے مذاکرات کرنا نہیں بلکہ یہ کام سیاسی جماعتوں کا اپنا مینڈیٹ ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ اب پی ٹی آئی کی صوابدید ہے کہ وہ ڈائیلاگ کرتی ہے یا نہیں، تاہم بانی پی ٹی آئی مذاکرات کے بجائے سٹریٹ موؤمنٹ چاہتے ہیں۔
رانا ثناء اللہ کا کہنا تھا کہ 9 مئی کے منصوبے اور انارکی کے ایجنڈے کے تحت پی ٹی آئی کی ہڑتال ناکام ہوگی اور عوام اسے مسترد کریں گے۔
انہوں نے یہ بھی کہا کہ خیبرپختونخوا کی حکومت کا افغانستان کے حوالے سے موقف انتہائی غیر ذمہ دارانہ، قابل مذمت اور قومی مفادات کے خلاف ہے۔