پاکستان - 10 جنوری 2026
سونے کی قیمتوں میں ایک بار پھر تیزی، عالمی اور مقامی مارکیٹس میں نمایاں اضافہ
کاروبار - 09 جنوری 2026
عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں قیمتوں میں اضافے کے باعث سونا ایک بار پھر مہنگا ہو گیا ہے، جس کے اثرات مقامی صرافہ بازاروں میں واضح طور پر دیکھے گئے۔
بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں جمعہ کے روز فی اونس سونے کی قیمت میں 34 ڈالر کا اضافہ ہوا، جس کے بعد سونے کی نئی عالمی قیمت 4,472 ڈالر کی سطح پر پہنچ گئی۔
اسی رجحان کے تحت مقامی مارکیٹ میں 24 قیراط فی تولہ سونے کی قیمت میں 3,400 روپے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا، جس کے بعد فی تولہ سونا 469,562 روپے میں فروخت ہونے لگا۔
اسی طرح فی 10 گرام سونے کی قیمت 2,915 روپے بڑھ کر 402,573 روپے ہو گئی۔
سونے کے ساتھ ساتھ چاندی کی قیمتوں میں بھی اضافہ دیکھا گیا۔
مقامی مارکیٹ میں فی تولہ چاندی 70 روپے مہنگی ہو کر 8,195 روپے کی سطح پر پہنچ گئی، جبکہ فی 10 گرام چاندی کی قیمت 60 روپے اضافے کے بعد 7,025 روپے ہو گئی۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز عالمی اور مقامی دونوں مارکیٹوں میں سونے کی قیمتوں میں کمی ریکارڈ کی گئی تھی، تاہم آج ایک بار پھر تیزی کا رجحان دیکھنے میں آیا ہے۔
دیکھیں

