سعودی عرب کی اسرائیلی خودمختاری کے بیان پر شدید مذمت‘غیر متزلزل حمایت کا اعادہ

news-banner

دنیا - 03 جولائی 2025

سعودی وزارتِ خارجہ کی جانب سے جاری بیان میں واضح کیا گیا ہے کہ فلسطینی علاقوں میں یہودی آبادکاری کے پھیلاؤ کی ہر کوشش کو مسترد کرتے ہیں، اور زور دیا کہ اسرائیلی حکام کو اقوامِ متحدہ کی قراردادوں کا پابند بنایا جانا ضروری ہے۔

 

بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ سعودی عرب اپنے فلسطینی بھائیوں کی مکمل اور غیر متزلزل حمایت جاری رکھے گا تاکہ وہ اپنے جائز اور قانونی حقوق حاصل کر سکیں۔

 

سعودی مؤقف کے مطابق فلسطینیوں کا بنیادی حق ہے کہ انہیں 1967 کی سرحدوں کے مطابق ایک آزاد ریاست قائم کرنے کا موقع ملے، جس کا دارالحکومت مشرقی القدس (یروشلم) ہو۔

 

عرب میڈیا کے مطابق سعودی وزارت خارجہ نے فلسطین کے حوالے سے اس پالیسی کو مملکت کا مستقل، اصولی اور ناقابلِ تغیر مؤقف قرار دیا ہے۔