بھارت سے جنگ کے دوران پاکستان کو غیبی مدد ملی‘وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی

news-banner

پاکستان - 03 جولائی 2025

محسن نقوی کے مطابق بھارت نے ایک موقع پر پاکستان کے ایک بیس پر 11 میزائل فائر کیے، جہاں اس وقت 9 یا 11 پاکستانی جنگی طیارے موجود تھے۔ تاہم حیران کن طور پر تمام میزائل بیس سے باہر گرے اور کوئی جانی یا مالی نقصان نہیں ہوا۔

 

انہوں نے مزید بتایا کہ جب پاکستان نے جوابی کارروائی میں بھارت کی طرف میزائل فائر کیے، تو ان میں سے ایک میزائل کا رخ غلط سمت میں چلا گیا، اور خدشہ پیدا ہوا کہ وہ بھارتی شہری آبادی پر جا گرے گا۔ لیکن، ان کے بقول، اللہ کی مدد سے وہی میزائل بھارت کے سب سے بڑے آئل ڈپو پر جا لگا، جس سے واضح ہوتا ہے کہ "یہ سب کچھ صرف انسانی منصوبہ بندی کا نتیجہ نہیں تھا۔"

 

محسن نقوی نے کہا کہ بھارت کے حملے کے وقت آرمی چیف نے ثابت قدمی کا مظاہرہ کیا اور ان کا عزم تھا کہ اگر بھارت کوئی جارحیت کرے گا تو اسے چار گنا زیادہ نقصان اٹھانا پڑے گا۔