کراچی گیس لیکیج کے باعث دھماکے کے نتیجے میں دو خواتین جان کی بازی ہار گئیں

news-banner

پاکستان - 03 جولائی 2025

پولیس کے مطابق متاثرہ خواتین کو شدید زخمی حالت میں سول اسپتال کے برنس وارڈ منتقل کیا گیا تھا، جہاں وہ دوران علاج دم توڑ گئیں۔

 

حکام نے بتایا کہ یہ واقعہ گزشتہ روز پیش آیا، جس میں دھماکے سے دو خواتین اور چار بچوں سمیت مجموعی طور پر سات افراد زخمی ہوئے تھے۔

 

ابتدائی تفتیش کے مطابق دھماکہ گھر میں نصب ایئر کنڈیشنر سے گیس لیک ہونے کے باعث ہوا۔ دھماکے کی شدت اتنی زیادہ تھی کہ جس کمرے میں اے سی لگا ہوا تھا، اس کی دیوار بھی منہدم ہو گئی۔