ایس آئی ایف سی کے دو سال مکمل ‘معدنی ترقی، عالمی سرمایہ کاری اور خودکفالت کی جانب پاکستان کا اہم سفر

news-banner

پاکستان - 03 جولائی 2025

پاکستان میں سرمایہ کاری کو فروغ دینے اور معدنی وسائل کے مؤثر استعمال کو یقینی بنانے کے لیے قائم کردہ سپیشل انویسٹمنٹ فیسلٹی کونسل (SIFC) نے اپنے دو سال مکمل کر لیے ہیں۔ ان دو برسوں میں ملک میں معدنی ترقی، صنعتی خودکفالت اور پالیسی اصلاحات کے میدان میں نمایاں پیشرفت دیکھنے میں آئی ہے۔

 

ایس آئی ایف سی کی جامع حکمت عملی اور سرمایہ کار دوست اقدامات نے معدنی شعبے میں نئی جان ڈال دی ہے، جس کے اثرات معیشت کی بحالی اور پائیدار ترقی کی صورت میں سامنے آ رہے ہیں۔

 

ان دو برسوں کے دوران:شفاف اور دیرپا پالیسیاں متعارف کرائی گئیں، جنہوں نے مقامی و غیر ملکی سرمایہ کاری کو فروغ دیا۔

 

  • ریکوڈک، سینڈک اور دیگر بڑے منصوبوں میں پیش رفت کے ذریعے صنعتی خودکفالت کے ہدف کی جانب مضبوط قدم بڑھایا گیا۔
  •  
  • سعودی عرب، چین، امریکا اور کویت جیسے اہم بین الاقوامی شراکت داروں کے تعاون نے پاکستان کے عالمی تعلقات کو نئی جہت دی۔
  •  

اس دوران ایس آئی ایف سی کے پلیٹ فارم سے:نیشنل مائننگ فنڈ کا قیام‘ یکساں قوانین اور جدید لائسنسنگ فریم ورک کا نفاذ‘ڈیجیٹل رجسٹریشن، ریموٹ سینسنگ اور جدید ٹیکنالوجی کا استعمالمتعارف کروایا گیا، جس سے شعبہِ معدنیات میں شفافیت، مؤثریت اور عالمی معیار کے مطابق بہتری آئی۔

 

ایس آئی ایف سی کی دو سالہ کامیاب کارکردگی اس بات کی دلیل ہے کہ اگر پالیسی سازی مربوط، شفاف اور طویل المدتی حکمت عملی پر مبنی ہو تو پاکستان جیسے وسائل سے مالا مال ملک کو صنعتی ترقی اور معاشی خودکفالت کی راہ پر گامزن کرنا ممکن ہے۔

 

یہ سفر نہ صرف پاکستان میں ترقی کے نئے دروازے کھول رہا ہے بلکہ دنیا بھر میں پاکستان کو قابلِ اعتماد سرمایہ کاری کے مرکز کے طور پر بھی اجاگر کر رہا ہے۔