پاکستان - 21 جنوری 2026
پاکستان نے ایشین شاٹ گن چیمپئن شپ میں پہلی بار سونا جیت لیا
کھیل - 21 جنوری 2026
دوحہ: پاکستان نے تاریخ میں پہلی بار ایشین شاٹ گن چیمپئن شپ میں سونے کا تمغہ جیت کر نیا ورلڈ ریکارڈ قائم کر دیا۔
ٹریپ ایونٹ میں پاکستانی شوٹر کرنل فرخ ندیم نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔
کوالیفائنگ راؤنڈ میں انہوں نے 125 میں سے 119 پوائنٹس حاصل کیے جبکہ فائنل میں 30 میں سے 27 پوائنٹس کے ساتھ تمام حریفوں کو پیچھے چھوڑ دیا۔
ان کی اس غیر معمولی کارکردگی نے نہ صرف انہیں گولڈ میڈل دلایا بلکہ عالمی ریکارڈ بھی ان کے نام کر دیا۔
پاکستان شوٹنگ فیڈریشن کے مطابق، اس چیمپئن شپ کا نیا فارمیٹ موجود ہے، جس کی وجہ سے کرنل فرخ ندیم کا یہ سکور نیا ورلڈ ریکارڈ تسلیم کیا جائے گا۔
اس تاریخی کامیابی پر کھیلوں کے حلقوں اور شائقین کی جانب سے کرنل فرخ ندیم کو بھرپور خراجِ تحسین پیش کیا جا رہا ہے۔
دیکھیں
