تازہ ترین - 10 فروری 2026
کینسر دوبارہ کیوں لوٹتا ہے؟ سائنسدانوں نے راز دریافت کر لیا؛ علاج بھی سامنے آ گیا
تازہ ترین - 23 جنوری 2026
سائنسدانوں نے پتہ لگایا ہے کہ کینسر کے دوبارہ ہونے (Relapse) کی بڑی وجہ خاص خلیات ہیں جنہیں کینسر اسٹیم سیلز کہتے ہیں، جو کیمو تھراپی یا ریڈی ایشن سے بچ جاتے ہیں۔
یہ خلیات جسم میں طویل عرصے تک سوتے ہوئے یا گمنام حالت میں رہ سکتے ہیں اور بعد میں دوبارہ ٹیومر بنا دیتے ہیں۔
امریکا کی ورجینیا کامنز یونیورسٹی کے پروفیسر اومیش دِیسائی اور ڈاکٹر بھاؤمیک پٹیل نے ایک نیا مولیکیول “G2.2” دریافت کیا ہے، جو ان خلیات کو فعال کرکے انہیں ختم کر دیتا ہے۔
G2.2 اسٹیم سیلز کے اندر موجود خاص ریسیپٹر سے جڑ کر انہیں نیند سے باہر لاتا اور سگنل دے کر خود تباہ کر دیتا ہے۔
لیبارٹری تجربات میں کولورییکٹل، پھیپھڑوں، دماغ، گردہ اور لبلبے کے کینسرز میں یہ طریقہ کامیاب رہا۔
ابتدائی نتائج کے مطابق G2.2 محفوظ ہے اور مدافعتی نظام کو مضبوط بنانے میں بھی مددگار ہے۔ اگرچہ ابھی یہ انسانوں پر استعمال کے قریب نہیں، مگر ماہرین اسے کینسر کی واپسی روکنے میں ایک امید افزا دریافت قرار دے رہے ہیں۔
دیکھیں

