ہانیہ عامر: نکاح جمعے کی دوپہر میں ہو گا، مداح کشمکش میں مبتلا

news-banner

انٹرٹینمنٹ - 10 فروری 2026

پاکستانی معروف اداکارہ ہانیہ عامر کی شادی سے متعلق قیاس آرائیاں سوشل میڈیا پر زور پکڑ گئی ہیں۔ 

 

اداکارہ نے ایک صارف کے سوال کے جواب میں کہا کہ اُن کا نکاح "جمعے کی دوپہر" ہو گا، جس کے بعد مداح تجسس اور کنفیوژن کا شکار ہو گئے۔

 

ہانیہ عامر انسٹاگرام پر پاکستان کی سب سے زیادہ فالو کی جانے والی سیلیبریٹی ہیں اور اپنی بے باک شخصیت کے باعث اکثر خبروں اور تنازعات کا مرکز بنتی ہیں۔ 

 

حال ہی میں اداکارہ نے عاصم اظہر کے گھر منعقدہ قوالی نائٹ میں شرکت کی، جس سے شادی سے متعلق قیاس آرائیوں کو مزید تقویت ملی۔

 

اگرچہ دونوں میں سے کسی نے بھی شادی کی تصدیق نہیں کی، ہانیہ کے مختصر تبصرے نے مداحوں کو یہ سوچنے پر مجبور کر دیا ہے کہ آیا یہ محض مذاق تھا یا شادی کے منصوبے کی طرف اشارہ۔