ایلون مسک کا ’لونر سٹی‘ منصوبہ: انسانیت کے مستقبل کے لیے چاند پر خودکار شہر بسانے کا اعلان

news-banner

تازہ ترین - 10 فروری 2026

سپیس ایکس کے بانی اور دنیا کے امیر ترین شخص ایلون مسک نے اعلان کیا ہے کہ ان کی کمپنی اب مریخ کے بجائے چاند پر ایک خودکار ترقیاتی شہر قائم کرنے کو ترجیح دے رہی ہے، جسے انہوں نے ’لونر سٹی‘ کا نام دیا ہے۔

 

مسک کے مطابق چاند پر شہر بسانے کا مقصد انسانیت کے مستقبل کو محفوظ بنانا ہے، کیونکہ چاند مریخ کے مقابلے میں زیادہ قریب، تیز اور عملی راستہ فراہم کرتا ہے۔ 

 

مریخ پر مشن ہر 26 ماہ بعد ہی ممکن ہوتا ہے اور وہاں پہنچنے میں تقریباً 6 ماہ لگتے ہیں، جبکہ چاند کے لیے مشن ہر 10 دن بعد لانچ کیا جا سکتا ہے اور سفر صرف 2 دن میں مکمل ہوتا ہے۔

 

ایلون مسک نے بتایا کہ قمری شہر میں مصنوعی ذہانت، خودکار روبوٹس اور خلائی ڈیٹا سینٹرز کا استعمال کیا جائے گا، جس میں xAI کی تکنیکی معاونت شامل ہوگی۔ 

 

مریخ پر شہر بنانے کا منصوبہ مکمل طور پر ترک نہیں کیا گیا، لیکن اب یہ ثانوی ترجیح بن چکا ہے اور اس پر کام ممکنہ طور پر 5 سے 7 سال میں شروع ہوگا۔

 

واضح رہے کہ امریکا بھی 2028ء تک چاند پر واپسی اور 2030ء تک مستقل قمری اڈے قائم کرنے کا ہدف رکھتا ہے، جس میں چاند پر جوہری ری ایکٹر نصب کرنے کا بھی منصوبہ شامل ہے۔