روزانہ کافی پینے سے مردوں میں کس کینسر کا خطرہ کم ہو سکتا ہے؟ نئی تحقیق

news-banner

تازہ ترین - 10 فروری 2026

ایک نئی سائنسی تحقیق میں انکشاف ہوا ہے کہ روزانہ کافی پینے کی عادت مردوں میں پروسٹیٹ کینسر کے خطرے کو کم کرنے میں مددگار ثابت ہو سکتی ہے۔ 

 

یہ تحقیق چین کی چائنا میڈیکل یونیورسٹی کے شینجنگ اسپتال کے ماہرین نے کی۔

 

محققین کے مطابق پروسٹیٹ کینسر مردوں میں کینسر سے ہونے والی اموات کی تیسری بڑی وجہ ہے اور اندازاً ہر 6 میں سے ایک مرد 85 سال کی عمر تک اس بیماری کا شکار ہو سکتا ہے۔

 

تحقیق میں 16 مختلف مطالعات کا ڈیٹا شامل کیا گیا، جن میں 57 ہزار سے زائد پروسٹیٹ کینسر کے مریض اور مجموعی طور پر 10 لاکھ سے زیادہ افراد شامل تھے۔

 

 نتائج سے ظاہر ہوا کہ زیادہ مقدار میں کافی پینے والے مردوں میں پروسٹیٹ کینسر کا خطرہ نمایاں طور پر کم تھا، جبکہ ہر اضافی کپ کے ساتھ خطرے میں مزید کمی دیکھی گئی۔

 

ماہرین کا کہنا ہے کہ کافی میں موجود کیفین کے دماغی فوائد کے ساتھ ساتھ جسم پر دیگر مثبت اثرات بھی ہو سکتے ہیں۔ 

 

تاہم محققین نے واضح کیا ہے کہ یہ مشاہداتی تحقیق ہے، اس لیے حتمی طور پر یہ کہنا ممکن نہیں کہ کافی براہِ راست کینسر سے بچاؤ کا سبب بنتی ہے۔