اسحاق ڈار اور کمبوڈیا کے وزیر تجارت کی ملاقات، دوطرفہ اقتصادی تعاون بڑھانے پر اتفاق

news-banner

پاکستان - 10 فروری 2026

اسلام آباد میں نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار سے کمبوڈیا کے وزیر تجارت چام نیمول نے ملاقات کی، جس میں دونوں ممالک کے درمیان اقتصادی اور تجارتی تعاون کو فروغ دینے پر اتفاق کیا گیا۔

 

ملاقات کے دوران سرمایہ کاری اور تجارت کے مواقع بڑھانے کے لیے جوائنٹ ٹریڈ کمیٹی کو فعال بنانے پر بھی اتفاق ہوا۔ 

 

اسحاق ڈار نے آسیان کے ساتھ پاکستان کے تعاون کو مزید مضبوط کرنے کی ضرورت پر زور دیا۔

 

دونوں رہنماؤں نے اس ملاقات کو پاکستان اور کمبوڈیا کے دوطرفہ تعلقات میں توسیع کی جانب ایک اہم پیش رفت قرار دیا۔