تھرپارکر میں غذائی قلت: 46 بچوں کی اموات، 70 مزید زیر علاج

news-banner

تازہ ترین - 25 جنوری 2026

مٹھی: تھرپارکر کے ضلعی ہسپتال مٹھی میں گزشتہ تین ہفتوں کے دوران غذائی قلت اور دیگر بیماریوں کے باعث 46 معصوم بچوں کی موت ہو گئی، جبکہ 70 بچے اب بھی زیر علاج ہیں۔

 

ایم ایس سول ہسپتال مٹھی کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں میں جاں بحق ہونے والے 3 بچوں کی عمریں ایک سال سے کم تھیں۔ 

 

شدید سردی اور غذائی قلت کے باعث یہ بچے پیدائشی طور پر کم وزن اور مختلف امراض میں مبتلا تھے، جن کا علاج دورانِ علاج ممکن نہ ہو سکا۔

 

ہسپتال ذرائع نے بتایا کہ بچوں کے وارڈ کی گنجائش 70 بچوں کی ہے، لیکن اس وقت 76 بچے سردی اور دیگر بیماریوں میں مبتلا ہو کر زیر علاج ہیں۔

 

بیمار بچوں کے والدین نے ہسپتال کے بچوں کے انتہائی نگہداشت وارڈ میں طبی سہولیات کی کمی پر تشویش ظاہر کی ہے۔