تازہ ترین - 10 فروری 2026
امریکہ نے چین پر انحصار کم کرنے کے لیے ریئر ارتھ کمپنی میں 1.6 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کی
تازہ ترین - 27 جنوری 2026
ٹرمپ انتظامیہ نے امریکی USA Rare Earth کمپنی میں 1.6 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کا اعلان کیا ہے، جس کے تحت حکومت کو کمپنی میں حصہ ملے گا۔
یہ اقدام چین پر انحصار کم کرنے اور ریئر ارتھ معدنیات کی فراہمی کو مستحکم بنانے کے لیے کیا گیا ہے، جو اسمارٹ فونز، دفاعی ٹیکنالوجیز اور دیگر ہائی ٹیک شعبوں میں استعمال ہوتی ہیں۔
معاہدے میں کامرس ڈپارٹمنٹ کی طرف سے 1.3 ارب ڈالر کا قرض اور 277 ملین ڈالر وفاقی فنڈنگ شامل ہے، جبکہ 1.5 ارب ڈالر کی نجی سرمایہ کاری بھی کی گئی ہے جس کی قیادت مائیکل بلیزر کر رہے ہیں، جو USA Rare Earth کے چیئر مین بھی ہیں۔
کمپنی کے پاس ہیوی ریئر ارتھ معدنیات کے ذخائر ہیں، جو زیادہ تر دفاعی ٹیکنالوجیز میں استعمال ہوتے ہیں۔ سرمایہ کاری کھدائی، پروسیسنگ، دھات کی تیاری اور میگنیٹ بنانے کے لیے استعمال ہوگی۔
کامرس سیکرٹری ہاورڈ لٹنک نے کہا کہ اس سرمایہ کاری سے سپلائی چینز مضبوط اور غیر ملکی انحصار سے آزاد ہو جائیں گے۔ اعلان کے بعد کمپنی کے شیئرز 15 فیصد سے زائد بڑھ گئے۔
چین دنیا کے تقریباً 90 فیصد ریئر ارتھ کی پروسیسنگ کرتا ہے اور حالیہ برسوں میں اسے امریکہ کے خلاف تجارتی دباؤ کے لیے استعمال کیا۔ امریکہ نے اس کے جواب میں Vulcan Elements اور MP Materials میں بھی سرمایہ کاری کی ہے، اور آسٹریلیا کے ساتھ معاہدے کے ذریعے ریئر ارتھ کی فراہمی بڑھانے کی کوششیں کی جا رہی ہیں۔
دیکھیں

