ایلون مسک نے واٹس ایپ کو غیر محفوظ قرار دے دیا

news-banner

تازہ ترین - 27 جنوری 2026

دنیا کے امیر ترین شخص ایلون مسک نے واٹس ایپ کی سکیورٹی پر دوبارہ سوال اٹھایا اور سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر لکھا کہ واٹس ایپ محفوظ نہیں ہے۔

 

 انہوں نے صارفین کو XChat استعمال کرنے کا مشورہ بھی دیا۔

 

یہ پوسٹ بلوم برگ کی رپورٹ کے بعد سامنے آئی جس میں بتایا گیا کہ میٹا کے خلاف امریکہ میں نیا مقدمہ دائر کیا گیا ہے، جس میں الزام لگایا گیا کہ واٹس ایپ کے اینڈ ٹو اینڈ انکرپشن کے دعوے حقیقت پر مبنی نہیں۔

 

مقدمہ سان فرانسسکو کی فیڈرل کورٹ میں دائر کیا گیا ہے اور درخواست گزار آسٹریلیا، برازیل، میکسیکو اور جنوبی افریقہ کے صارفین ہیں۔ 

 

ان کا کہنا ہے کہ میٹا نے صارفین کو یہ یقین دلایا کہ ان کی چیٹس مکمل طور پر نجی ہیں، جبکہ حقیقت میں کمپنی مبینہ طور پر پیغامات تک رسائی رکھتی ہے اور ان کا تجزیہ کرتی ہے۔

 

میٹا نے تمام الزامات کو شدید مسترد کیا ہے۔ ترجمان اینڈی سٹون کا کہنا ہے کہ واٹس ایپ گزشتہ دس سال سے سگنل پروٹوکول کے تحت اینڈ ٹو اینڈ انکرپشن استعمال کر رہا ہے اور دعویٰ کہ پیغامات محفوظ نہیں، غلط ہے۔

 

میٹا نے یہ بھی عندیہ دیا ہے کہ وہ درخواست گزاروں اور وکلاء کے خلاف قانونی کارروائی کرے گی، اور معاملہ عدالت میں زیر سماعت ہے۔