پنجاب میں قومی انسدادِ پولیو مہم 2 فروری سے شروع ہوگی

news-banner

تازہ ترین - 28 جنوری 2026

لاہور: پنجاب بھر میں قومی انسدادِ پولیو مہم کا آغاز 2 فروری سے کیا جا رہا ہے۔

 

سربراہ انسدادِ پولیو پروگرام عدیل تصور کے مطابق لاہور میں یہ مہم 7 روز تک جاری رہے گی جبکہ صوبے کے دیگر اضلاع میں مہم کا دورانیہ 4 روز ہوگا۔

 

انہوں نے بتایا کہ اس مہم کے دوران صوبے بھر میں 1 کروڑ 78 لاکھ سے زائد بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلائے جائیں گے۔

 

عدیل تصور کا کہنا تھا کہ پولیو مہم کو کامیاب بنانے کے لیے 2 لاکھ سے زائد ورکرز فیلڈ میں خدمات انجام دیں گے۔