تازہ ترین - 10 فروری 2026
پورشے کی نئی پیشکش: 5 لاکھ یورو مالیت کی لگژری الیکٹرک سپیڈ بوٹ متعارف
تازہ ترین - 28 جنوری 2026
جرمنی: عالمی شہرت یافتہ آٹو موبیل کمپنی پورشے نے سمندری سفر کے شوقین امیر افراد کے لیے ایک انتہائی پُرتعیش الیکٹرک سپیڈ بوٹ متعارف کرا دی ہے۔
پورشے کی جانب سے Frauscher کے اشتراک سے تیار کی گئی Frauscher x Porsche 790 Spectre ایک جدید مکمل الیکٹرک اسپورٹس بوٹ ہے، جس کی قیمت پانچ لاکھ یورو سے زائد رکھی گئی ہے۔
یہ لگژری سپیڈ بوٹ پورشے کی Macan Turbo EV کے ڈیزائن اور ٹیکنالوجی سے متاثر ہو کر تیار کی گئی ہے، جس میں جدید سسٹمز اور اسپورٹی اسٹائل کو نمایاں کیا گیا ہے۔
کمپنی کے مطابق یہ بوٹ نہ صرف ہلکی اور تیز رفتار ہے بلکہ پانی میں غیر معمولی کارکردگی بھی فراہم کرتی ہے۔
اس میں 100 کلو واٹ آور کی بیٹری اور 400 کلو واٹ PSM موٹر نصب ہے، جبکہ اس کی لمبائی 26 فٹ سے کچھ زیادہ ہے۔
اندرونی و بیرونی ڈیزائن میں بھی پورشے کی Macan سے گہری مماثلت نظر آتی ہے۔
دیکھیں

