موہن جو دڑو میں کھدائی کے دوران اہم دریافت

news-banner

تازہ ترین - 29 جنوری 2026

کراچی: سندھ کے قدیم شہر موہن جو دڑو میں کھدائی کے دوران اہم پیش رفت سامنے آئی ہے۔

 

محکمہ نوادرات و آثارِ قدیمہ سندھ کے مطابق ماہرین نے شہر کے گرد حفاظتی دیوار دریافت کی ہے، جو کچی اینٹوں سے بنی ہوئی ہے۔

 

 یہ فصیل شہر کے انتظام، آمد و رفت اور تجارت کے نظام کو منظم کرنے کے لیے بنائی گئی تھی۔

 

کھدائی پاک امریکہ مشترکہ آثارِ قدیمہ مشن کے تحت ہو رہی ہے، جس کی نگرانی امریکی پروفیسر جوناتھن مارک کینوئر اور علی لاشاری کر رہے ہیں۔

 

 1950-51 میں برطانوی ماہر آثار قدیمہ سر مارٹر وہیلر نے اسے صرف اینٹوں کی بنیاد قرار دیا تھا، لیکن نئے شواہد سے یہ شہر کی فصیل ثابت ہوئی ہے۔

 

صوبائی وزیر ثقافت، سیاحت و نوادرات سید ذوالفقار علی شاہ نے ماہرین کو اس کامیاب دریافت پر مبارکباد دی اور کہا کہ یہ دریافت تحقیقی اور سیاحتی سرگرمیوں کو فروغ دے گی اور سندھ کے تاریخی ورثے کی عالمی اہمیت کو اجاگر کرے گی۔