غذائی قلت: تھرپارکر میں زیرِعلاج مزید 6 بچے دم توڑ گئے

news-banner

تازہ ترین - 31 جنوری 2026

تھرپارکر میں غذائی قلت اور مختلف بیماریوں کے باعث گزشتہ پانچ روز کے دوران سول ہسپتال مٹھی میں زیرِعلاج مزید 6 بچے جاں بحق ہو گئے۔

 

ہسپتال ذرائع کے مطابق بچے مختلف امراض میں مبتلا تھے اور قوتِ مدافعت کم ہونے کی وجہ سے ان کی حالت بگڑتی چلی گئی۔

 

ذرائع کا کہنا ہے کہ گزشتہ ایک ماہ میں مٹھی ہسپتال میں بچوں کی اموات کی تعداد 50 تک پہنچ چکی ہے، جو مختلف بیماریوں کا شکار تھے۔

 

ایم ایس سول ہسپتال مٹھی کے مطابق بچوں کی اموات کی بڑی وجوہات گھروں میں زچگیاں اور کم وزن کے ساتھ پیدائش ہیں، جو علاقے میں صحت کی سہولیات کی کمی کو ظاہر کرتی ہیں۔