انٹرٹینمنٹ - 13 فروری 2026
آبی گزرگاہوں پر تجاوزات کی بھرمار، انسدادی کارروائیاں صرف پنجاب تک محدود
پاکستان - 31 جنوری 2026
ملک بھر میں آبی گزرگاہوں پر تجاوزات کی سنگین صورتحال سامنے آ گئی ہے، جہاں پنجاب کے سوا دیگر صوبوں میں انسداد تجاوزات کی کارروائیاں مؤثر نظر نہیں آ رہیں۔
دستاویزات کے مطابق پاکستان میں اس وقت 560 تجاوزات تاحال برقرار ہیں جبکہ صوبوں میں تجاوزات کے خاتمے کی کامیابی کا تناسب یکساں نہیں۔
پنجاب میں انسداد تجاوزات آپریشنز نمایاں طور پر کامیاب رہے، جہاں 2,708 تجاوزات رپورٹ ہوئیں جن میں سے 2,557 تجاوزات ختم کر دی گئیں اور صرف 151 باقی رہ گئیں۔
صوبے میں کامیابی کی شرح 95 فیصد سے زائد بتائی گئی ہے۔
دوسری جانب سندھ میں کارروائیاں نہ ہونے کے برابر رہیں، جہاں 164 میں سے صرف 4 تجاوزات ختم ہو سکیں جبکہ 158 اب بھی موجود ہیں۔
خیبرپختونخوا میں بھی صورتحال تشویشناک ہے، جہاں 377 میں سے 251 آبی گزرگاہوں پر تجاوزات برقرار ہیں۔
دستاویزات میں یہ بھی انکشاف ہوا ہے کہ بلوچستان میں تجاوزات سے متعلق مستند اعداد و شمار دستیاب نہیں، جس سے شفافیت اور مؤثر حکمتِ عملی پر سوالات اٹھ رہے ہیں۔
ماہرین کے مطابق آبی گزرگاہوں پر تجاوزات سیلاب کے خطرات میں اضافہ کرتی ہیں اور شہری انفراسٹرکچر و زرعی نظام کے لیے سنگین خطرہ بن چکی ہیں، اس لیے تمام صوبوں میں یکساں اور مؤثر کارروائی ناگزیر ہے۔
دیکھیں

