انٹرٹینمنٹ - 13 فروری 2026
ایران پر حملے کی صورت میں پورے خطے کا امن خطرے میں پڑ جائے گا، ایرانی آرمی چیف کی امریکا و اسرائیل کو سخت وارننگ
دنیا - 31 جنوری 2026
ایران کے آرمی چیف جنرل امیر حاتمی نے امریکا اور اسرائیل کو کسی بھی ممکنہ حملے سے خبردار کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایرانی مسلح افواج مکمل طور پر ہائی الرٹ پر ہیں۔
غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق جنرل امیر حاتمی نے کہا کہ اگر دشمن نے کوئی بھی غلط قدم اٹھایا تو اس کے نتائج صرف ایران تک محدود نہیں رہیں گے بلکہ پورے خطے کی سلامتی شدید خطرے میں پڑ جائے گی۔
انہوں نے مزید کہا کہ کسی جارحیت کی صورت میں صہیونی ریاست کی سلامتی بھی محفوظ نہیں رہے گی۔
ایرانی آرمی چیف کا کہنا تھا کہ ایران کی جوہری تنصیبات، سائنس اور ٹیکنالوجی کو ختم کرنا ممکن نہیں، چاہے قوم کے سائنسدان اور فرزند شہید ہی کیوں نہ ہو جائیں، ایران کی جوہری صلاحیت برقرار رہے گی۔
دیکھیں

