راولپنڈی: 300 روپے کی نسوار چوری پر مقدمہ درج، پولیس نے تفتیش شروع کر دی

news-banner

پاکستان - 03 جولائی 2025

راولپنڈی کے تھانہ ریس کورس میں پولیس نے 300 روپے مالیت کی نسوار چوری ہونے پر باضابطہ مقدمہ درج کر لیا ہے۔

 

پولیس کے مطابق، اے ایس آئی سرفراز علی کی مدعیت میں درج ایف آئی آر میں کہا گیا ہے کہ ایک شہری نے ریسکیو 15 پر کال کر کے اطلاع دی کہ اس کی 10 نسواریں چوری ہو گئی ہیں۔

 

اطلاع موصول ہوتے ہی پولیس نے قانونی کارروائی کا آغاز کرتے ہوئے مقدمہ درج کر لیا اور تفتیش شروع کر دی گئی ہے۔

 

پولیس کا کہنا ہے کہ چوری کی گئی نسواروں کی کل مالیت تقریباً 300 روپے ہے اور واقعے سے متعلق مزید شواہد اکٹھے کیے جا رہے ہیں۔ تفتیش مکمل ہونے پر ذمہ داروں کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی کی جائے گی۔

 

یہ واقعہ سوشل میڈیا پر بھی توجہ حاصل کر رہا ہے، جہاں صارفین طنزیہ انداز میں سوال کر رہے ہیں کہ کیا مہنگائی کے دور میں اب نسوار بھی محفوظ نہیں رہی؟