جنوری میں روسی افواج کا یوکرین کی 24 آبادیوں پر کنٹرول کا دعویٰ

news-banner

دنیا - 01 فروری 2026

ماسکو: روسی وزارتِ دفاع کی رپورٹس کی بنیاد پر جاری اعداد و شمار کے مطابق روسی افواج نے جنوری 2026 کے دوران یوکرین میں 24 آبادیوں پر کنٹرول حاصل کر لیا۔

 

رپورٹس کے مطابق سب سے زیادہ پیش رفت زاپوروزیے ریجن میں ہوئی، جہاں مشرقی اور دنیپر بیٹل گروپس نے 10 آبادیوں پر قبضہ کیا۔

 

 ڈونیٹسک ریجن میں چھ آبادیوں کو روسی کنٹرول میں لینے کا دعویٰ کیا گیا۔

 

اس کے علاوہ خارکیف ریجن میں چار، سومی ریجن میں تین اور دنیپروپیٹرووسک ریجن میں ایک آبادی روسی افواج کے زیرِ کنٹرول آنے کی اطلاعات ہیں۔

 

چیف آف جنرل اسٹاف ویلری گیرایسیموف کے مطابق جنوری کے ابتدائی دو ہفتوں میں 300 مربع کلومیٹر سے زائد علاقے پر قبضہ کیا گیا، جبکہ مہینے کے اختتام تک پیش رفت میں مزید اضافہ ہوا۔

 

وزارتِ دفاع کے مطابق جنوری کے دوران یوکرینی افواج کو ہلاک اور زخمی ملا کر 38 ہزار سے زائد اہلکاروں کا نقصان اٹھانا پڑا، جس میں سب سے زیادہ جانی نقصان سینٹر بیٹل گروپ کے محاذ پر رپورٹ ہوا۔