پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں شدید مندی، سو اشاریہ ایک لاکھ ستاون ہزار کی سطح پر آ گیا

news-banner

کاروبار - 06 مارچ 2026

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کے آخری دن نمایاں مندی دیکھنے میں آئی۔ 

 

سو اشاریہ میں بڑی کمی کے بعد بازار دباؤ کا شکار رہا۔

 

کاروبار کے اختتام پر سو اشاریہ تین ہزار سات سو چودہ پوائنٹس کی کمی کے ساتھ ایک لاکھ ستاون ہزار چار سو چھیانوے پر بند ہوا۔

 

بازار میں کاروباری حجم بھی کم رہا اور سو اشاریہ میں دو اعشاریہ تیس فیصد کی کمی ریکارڈ کی گئی۔ 

 

اس دوران چھتیس کروڑ حصص کے سودے ہوئے جن کی مجموعی مالیت تیئیس ارب روپے رہی۔

 

اسی طرح بازار کی مجموعی مالیت میں بھی نمایاں کمی آئی اور یہ چار سو تین ارب روپے کم ہو کر سترہ ہزار چھ سو اٹھانوے ارب روپے رہ گئی۔

 

کاروبار کے دوران سو اشاریہ کی نچلی سطح ایک لاکھ ستاون ہزار بہتر رہی جبکہ بلند ترین سطح ایک لاکھ اکسٹھ ہزار چار سو پینتیس ریکارڈ کی گئی۔

 

یاد رہے کہ گزشتہ روز کاروبار کے اختتام پر سو اشاریہ ایک لاکھ اکسٹھ ہزار دو سو دس پوائنٹس پر بند ہوا تھا۔