پاکستان میں سونے کی قیمتوں میں مسلسل کمی، فی تولہ قیمت میں بڑی گراوٹ

news-banner

کاروبار - 06 مارچ 2026

پاکستان بھر کی صرافہ مارکیٹوں میں سونے کی قیمتوں میں کمی کا رجحان جاری ہے۔

 

آل پاکستان صرافہ جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق فی تولہ سونے کی قیمت میں 3 ہزار 400 روپے کی کمی ہوئی ہے، جس کے بعد نئی قیمت 5 لاکھ 33 ہزار 726 روپے فی تولہ ہو گئی ہے۔

 

اسی طرح 10 گرام سونے کی قیمت بھی کم ہو کر 4 لاکھ 57 ہزار 614 روپے پر آ گئی ہے، جو کہ 2 ہزار 915 روپے کی کمی کے بعد ریکارڈ کی گئی۔

 

عالمی مارکیٹ میں بھی سونے کی قیمتوں میں کمی دیکھنے میں آئی ہے، جہاں سونے کا بھاؤ 34 ڈالر کم ہو کر 5110 ڈالر فی اونس رہ گیا ہے۔