گوگل میپس کا نیا گریڈینٹ آئیکون متعارف، ڈیزائن میں جدید تبدیلی

news-banner

تازہ ترین - 06 مارچ 2026

ٹیکنالوجی کمپنی Google نے اپنی مقبول نیویگیشن سروس Google Maps کے آئیکون میں نئی تبدیلی متعارف کرا دی ہے، جس کے بارے میں اب تک بہت سے صارفین کو علم نہیں ہو سکا۔

 

ٹیک ویب سائٹ 9to5Google کی رپورٹ کے مطابق نیا گریڈینٹ آئیکون اینڈرائیڈ اور آئی او ایس ڈیوائسز کے لیے پیش کیا جا رہا ہے۔

 

نئے آئیکون میں پرانے پن نما ڈیزائن کو برقرار رکھا گیا ہے، تاہم اس کی شکل میں بہتری لائی گئی ہے۔ 

 

اس میں اوپری رنگ کو قدرے پتلا کر دیا گیا ہے جبکہ اندر موجود سفید دائرے کو پہلے کے مقابلے میں بڑا کر دیا گیا ہے۔

 

رپورٹ کے مطابق کمپنی نے آئیکون کے رنگوں میں بھی تبدیلی کی ہے اور اسے مصنوعی ذہانت سے متاثر گریڈینٹ رنگوں کے ساتھ ڈیزائن کیا گیا ہے۔ 

 

ٹیک ماہرین کے مطابق نیا آئیکون باآسانی پہچانا جا سکے گا، اگرچہ اس کی شکل پہلے سے مختلف نظر آتی ہے۔

 

یہ نیا آئیکون مرحلہ وار اینڈرائیڈ صارفین کے لیے متعارف کرایا جا رہا ہے جبکہ آئی او ایس صارفین کے لیے اسے جلد جاری کیے جانے کا امکان ہے۔

 

یاد رہے کہ حالیہ مہینوں میں گوگل میپس میں متعدد اے آئی فیچرز شامل کیے گئے ہیں جن میں Gemini کی مدد سے وائس کے ذریعے نیویگیشن استعمال کرنے جیسی سہولیات بھی شامل ہیں۔