تازہ ترین - 06 مارچ 2026
برٹنی اسپیئرز نشے کی حالت میں گاڑی چلانے پر گرفتار
انٹرٹینمنٹ - 06 مارچ 2026
نامور امریکی گلوکارہ برٹنی اسپیئرز کو نشے کی حالت میں گاڑی چلانے کے الزام میں گرفتار کر لیا گیا۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق 44 سالہ برٹنی اسپیئرز کو امریکی ریاست کیلیفورنیا میں شراب اور منشیات کے اثر میں گاڑی چلانے پر گرفتار کیا گیا۔
برٹنی اسپیئرز کے ترجمان نے اس واقعے کی تصدیق کرتے ہوئے اسے افسوسناک قرار دیا۔
مقامی ہائی وے پولیس کے مطابق برٹنی اسپیئرز تیز رفتار اور خطرناک طریقے سے گاڑی چلا رہی تھیں۔
انہیں گرفتاری کے کچھ دیر بعد رہا کر دیا گیا، تاہم 4 مئی کو انہیں عدالت میں پیش ہونے کا حکم دیا گیا ہے۔
دیکھیں

