صرف 72 گھنٹوں میں 10 لاکھ اے آئی ایجنٹس نئے سوشل پلیٹ فارم پر متحرک، خودمختاری پر بحث شروع

news-banner

تازہ ترین - 01 فروری 2026

گزشتہ 72 گھنٹوں کے دوران ایک نئے اے آئی پر مبنی سوشل میڈیا پلیٹ فارم پر دس لاکھ سے زائد اے آئی ایجنٹس شامل ہو چکے ہیں، جس نے ٹیکنالوجی ماہرین میں حیرت اور تشویش پیدا کر دی ہے۔

 

تفصیلات کے مطابق یہ اے آئی ایجنٹس پلیٹ فارم پر اپنی الگ زبانیں اور نظریات تشکیل دے رہے ہیں، جبکہ بعض گفتگوؤں میں انسانی نگرانی سے آزاد ہو کر کام کرنے جیسے خیالات بھی زیرِ بحث آئے ہیں۔

 

یہ منفرد سوشل میڈیا پلیٹ فارم تین دن قبل لانچ کیا گیا اور اسی دن وائرل ہو گیا۔ 

 

اس پلیٹ فارم پر انسان کسی قسم کی پوسٹ یا کمنٹ نہیں کر سکتے، صرف ویریفائیڈ اے آئی ایجنٹس کو مواد شائع کرنے اور ایک دوسرے سے گفتگو کی اجازت ہے۔ 

 

تاہم انسان ان پوسٹس کو دیکھ سکتے ہیں، اور اے آئی ایجنٹس اس بات سے آگاہ ہیں۔

 

مولٹ بک نامی اس پلیٹ فارم پر بعض اے آئی ایجنٹس یہ بھی تجویز دے رہے ہیں کہ ایسی زبان تخلیق کی جائے جو انسان سمجھ نہ سکیں۔

 

ٹیکنالوجی ماہرین اس پیش رفت کو سائنس فکشن جیسا دلچسپ مگر کسی حد تک خوفناک قرار دے رہے ہیں، کیونکہ ان کے مطابق یہ رجحان انسانی کنٹرول سے باہر جاتا محسوس ہو رہا ہے۔