پاکستان - 07 فروری 2026
وزیراعظم: خیبرپختونخوا حکومت انسداد دہشت گردی کیلئے صوبائی ادارے مضبوط کرے
پاکستان - 02 فروری 2026
اسلام آباد: وزیراعظم محمد شہباز شریف سے وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی کی ملاقات ہوئی، جس میں انہوں نے صوبے کے عوام کی ترقی اور خوشحالی کے لیے وفاقی و صوبائی حکومت کے درمیان تعاون کی ضرورت پر زور دیا۔
وزیراعظم نے کہا کہ ترقیاتی منصوبوں، بنیادی ڈھانچے کی بہتری، تعلیم، صحت اور روزگار کے مواقع بڑھانے کے لیے وفاقی دائرہ اختیار کے مطابق مکمل تعاون فراہم کیا جائے گا۔
انہوں نے کہا کہ صوبے میں امن و امان قائم کرنے کے لیے وفاق اور صوبائی حکومت کے تعاون کی ضرورت ہے اور صوبائی حکومت انسداد دہشت گردی کے لیے اپنے اداروں کو مزید مضبوط کرے۔
شہباز شریف نے کہا کہ دہشت گردی کے مکمل خاتمے کے لیے وفاق اور صوبائی حکومت کو مشترکہ اقدامات جاری رکھنے ہوں گے اور صوبائی حکومت کو عوام کی فلاح و بہبود اور امن قائم رکھنے کے لیے اپنی آئینی ذمہ داری پوری کرنی چاہیے۔
وزیراعظم نے صوبے کی خود مختاری کو اجاگر کرتے ہوئے کہا کہ صحت اور تعلیم کے شعبے میں عوام کے لیے اقدامات کیے جائیں، وفاقی حکومت خیبرپختونخوا کی ترقی اور عوام کی بھلائی کے لیے ہر ممکن کوشش جاری رکھے گی۔
انہوں نے کہا کہ قومی ترقی اور عوامی خدمت کے لیے وفاق اور صوبوں کے درمیان مؤثر رابطہ کاری ناگزیر ہے، اور باہمی مشاورت اور اشتراک کے ذریعے قومی یکجہتی، استحکام اور خوشحالی کے اہداف کو حاصل کیا جا سکتا ہے۔
دیکھیں

