تازہ ترین - 10 فروری 2026
کیا بلب مسلسل روشن رکھنے سے بجلی کا بل کم ہوتا ہے؟
تازہ ترین - 02 فروری 2026
اکثر لوگوں کا خیال ہے کہ چونکہ ایل ای ڈی بلب کم بجلی استعمال کرتے ہیں، اس لیے کمرے کا بلب مسلسل روشن رکھنے سے بجلی کے بل میں خاص فرق نہیں پڑتا۔
تاہم ماہرین کے مطابق یہ بات مکمل طور پر درست نہیں۔
امریکی محکمہ توانائی (US Department of Energy) کی تحقیق کے مطابق جب بھی کوئی شخص کمرے سے باہر نکلے تو بلب بند کرنا بجلی بچانے کا مؤثر طریقہ ہے۔
اس عمل سے نہ صرف بجلی کی کھپت کم ہوتی ہے بلکہ ماہانہ بل میں بھی کمی آتی ہے۔
البتہ کچھ مخصوص حالات میں بلب بند نہ کرنا بہتر ثابت ہو سکتا ہے۔
اگر کوئی شخص 15 منٹ کے اندر دوبارہ کمرے میں واپس آنے والا ہو تو لائٹس بند کرنے کی ضرورت نہیں، کیونکہ بار بار بند اور آن کرنے سے بلب کی عمر متاثر ہو سکتی ہے اور بجلی کا استعمال بھی بڑھ سکتا ہے۔
تاہم اگر طویل وقت تک کمرے میں واپس آنے کا ارادہ نہ ہو تو بلب بند کرنا ہی بہتر ہے، تاکہ بجلی کا ضیاع روکا جا سکے اور بلب کی عمر میں اضافہ ہو۔
ماہرین کے مطابق بجلی کے بل میں کمی کا ایک اور آسان طریقہ یہ ہے کہ برقی آلات کو استعمال کے بعد پلگ سے نکال دیا جائے۔
بہت سے آلات بند ہونے کے باوجود تھوڑی مقدار میں بجلی استعمال کرتے رہتے ہیں، جسے ویمپائر انرجی کہا جاتا ہے۔
امریکی محکمہ توانائی کے مطابق اس غیر ضروری استعمال کی وجہ سے لوگ سالانہ 100 سے 200 ڈالر تک اضافی خرچ کر دیتے ہیں، جو پاکستان جیسے ممالک میں ہزاروں بلکہ لاکھوں روپے بن سکتا ہے۔
اندازوں کے مطابق ایک گھر کی تقریباً 10 فیصد بجلی اسی ویمپائر انرجی میں ضائع ہو جاتی ہے۔
دیکھیں

