تازہ ترین - 06 مارچ 2026
نادیہ خان کا طنز: بہروز سبزواری کو تنگ کپڑے پسند نہیں، اس لیے لباس پر خیال کرنا پڑتا ہے
انٹرٹینمنٹ - 02 فروری 2026
پاکستان کی معروف میزبان اور اداکارہ نادیہ خان نے سینئر اداکار بہروز سبزواری کے خواتین کے لباس پر کیے گئے بیانات پر طنز کیا ہے۔
حال ہی میں ایک نجی شو کے دوران گفتگو کرتے ہوئے نادیہ خان نے بتایا کہ اداکارہ عتیقہ اوڈھو نے شو میں صبا قمر کے کردار اور لباس کی تعریف کی، اور کہا کہ لباس تھوڑا زیادہ چُست ہونا چاہیے۔
اس موقع پر نادیہ خان نے طنز کرتے ہوئے کہا:
نہیں، وہ تنگ لباس بہروز سبزواری کو پسند نہیں، اس لیے خیال کرنا پڑتا ہے۔
وہ سختی سے منع کرتے ہیں کہ چُست کپڑے نہیں ہونے چاہئیں، اس لیے میں نے خیال کیا تاکہ کوئی ناراض نہ ہو۔
واضح رہے کہ کچھ عرصہ قبل بہروز سبزواری نے ایک انٹرویو میں کہا تھا کہ خواتین جو تنگ کپڑے پہنتی ہیں، انہیں دیکھنا ناگوار ہوتا ہے، اور موٹرسائیکل پر بیٹھنے والی خواتین کو بھی مناسب لباس کا انتخاب کرنا چاہیے۔
ان کا کہنا تھا کہ یہ سب گھر کی تربیت اور تربیتی رویوں کا نتیجہ ہے۔
دیکھیں

