مدافعتی نظام مضبوط بنانے کے لیے 9 آسان عادات جو صحت کی حفاظت کرتی ہیں

news-banner

تازہ ترین - 02 فروری 2026

عام بیماریوں سے بچاؤ اور جلد صحت یابی کے لیے مضبوط مدافعتی نظام ضروری ہے۔

 

 ماہرین کے مطابق یہ کسی پیچیدہ عمل کی ضرورت نہیں بلکہ صحت مند طرز زندگی اور چند آسان عادات اپنا کر مدافعتی نظام کو بہتر بنایا جا سکتا ہے۔

 

مدافعتی نظام مضبوط کرنے والی چند اہم عادات درج ذیل ہیں:

 

  1. فائبر اور پروبائیوٹیکس والی غذائیں: اسٹرابیری، سیب، ناشپاتی، کیلا، گاجر، پالک، ٹماٹر، دالیں، لوبیا، بادام اور دہی وغیرہ مدافعتی نظام کے لیے مفید ہیں۔
  2.  
  3. چینی کا استعمال کم کریں۔
  4.  
  5. ورزش کو روزانہ کا معمول بنائیں۔
  6.  
  7. 7 سے 8 گھنٹے کی نیند کو یقینی بنائیں۔
  8.  
  9. الکحل اور تمباکو نوشی سے گریز کریں۔
  10.  
  11. صحت مند وزن برقرار رکھیں۔
  12.  
  13. ہاتھ دھونا اور دیگر حفظان صحت کی تدابیر اپنائیں۔
  14.  
  15. تناؤ کم کرنے کی کوشش کریں۔
  16.  
  17. روزانہ مناسب مقدار میں پانی پییں۔
  18.  

ماہرین کا کہنا ہے کہ مضبوط مدافعتی نظام صرف بیماریوں سے حفاظت نہیں کرتا بلکہ ذہنی صحت، ڈپریشن اور انزائٹی کے خطرات کو بھی کم کرتا ہے اور زندگی کی مدت بڑھانے میں مددگار ثابت ہوتا ہے۔