تازہ ترین - 10 فروری 2026
دنیا کے ہمراہ پاکستان میں بھی منایا گیا عالمی یومِ کینسر
تازہ ترین - 04 فروری 2026
لاہور: دنیا بھر کی طرح پاکستان میں بھی آج 4 فروری 2026 کو عالمی یومِ کینسر منایا جا رہا ہے۔
یہ دن ہر سال کینسر کے بارے میں آگاہی بڑھانے، بیماری سے بچاؤ، بروقت تشخیص اور علاج کی اہمیت اجاگر کرنے کے لیے منایا جاتا ہے۔
عالمی یومِ کینسر کینسر کے خلاف شعور اجاگر کرنے، کارروائی کی حمایت کرنے اور عالمی کوششوں کو فعال کرنے کے لیے ایک اہم پلیٹ فارم فراہم کرتا ہے۔
عالمی ادارہ صحت کے مطابق کینسر دنیا میں تیزی سے پھیلنے والا مرض بن چکا ہے اور خدشہ ہے کہ 2032 تک مریضوں کی تعداد 2 کروڑ 50 لاکھ تک پہنچ جائے گی۔
ہر سال دنیا بھر میں تقریباً 80 لاکھ افراد کینسر کی وجہ سے زندگی سے محروم ہو جاتے ہیں۔
پاکستان میں صورتحال زیادہ تشویشناک ہے جہاں ہر سال تقریباً 3 لاکھ نئے کیسز رپورٹ ہوتے ہیں۔ ماہرین عالمی اتحاد، بروقت تشخیص اور مؤثر علاج کی ضرورت پر زور دیتے ہیں۔
اس دن کا بنیادی مقصد کینسر کی علامات کو پہچاننا، صحت مند طرز زندگی اپنانا اور جلد طبی مشاورت کے ذریعے زندگیوں کو بچانا ہے۔
دیکھیں

