ریڈیو پاکستان پشاور حملہ کیس: سہیل آفریدی سمیت دیگر کی شناخت، نادرا رپورٹ جاری

news-banner

پاکستان - 04 فروری 2026

نیشنل ڈیٹا بیس اینڈ رجسٹریشن اتھارٹی (نادرا) نے ریڈیو پاکستان پشاور حملہ کیس میں وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا محمد سہیل آفریدی سمیت دیگر ملزمان کی شناخت سے متعلق رپورٹ جاری کی ہے۔

 

نادرا کے مطابق ملزمان کی شناخت فیشل ریکگنیشن سسٹم (FRS) کے ذریعے کی گئی، جس کے لیے موصول ہونے والی یو ایس بی میں پانچ فولڈرز شامل تھے۔ 

 

ان فولڈرز میں وزیراعلیٰ سہیل آفریدی، عامر چمکنی، عرفان سلیم، کامران اور تیمور جھگڑا کے نام اور متعلقہ پروفائل تصاویر موجود تھیں۔

 

رپورٹ میں بتایا گیا کہ ایف آر ایس سسٹم کے ذریعے ممکنہ چہروں کی شناخت قومی شناختی کارڈ (CNIC) نمبروں کے ساتھ میل کھا گئی، تاہم گراؤنڈ پر تصدیق لازمی ہے۔ 

 

یو ایس بی کے ساتھ بھیجی گئی گراؤنڈ تصدیقی خط واپس کر دی گئی ہے۔