پاکستان - 05 فروری 2026
یوم یکجہتی کشمیر 2026: پاکستان اور دنیا بھر میں کشمیری عوام کے ساتھ یکجہتی کا اظہار
پاکستان - 05 فروری 2026
اسلام آباد: آج پاکستان سمیت دنیا بھر میں یومِ یکجہتیِ کشمیر منایا جا رہا ہے تاکہ بھارتی مظالم کا شکار مظلوم کشمیری عوام کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کیا جا سکے۔
ہر سال 5 فروری کو منایا جانے والا یہ دن کشمیری عوام کے حق خود ارادیت کے عزم کی تجدید کا دن ہے۔ کراچی سے خیبر، اور گلگت سے گوادر تک پورا پاکستان کشمیری عوام کے ساتھ متحد ہے۔
وزارتِ امور کشمیر کے زیر اہتمام اسلام آباد میں چائنا چوک سے ڈی چوک تک ریلی نکالی گئی، جس میں وفاقی وزراء، مذہبی و سیاسی رہنماؤں اور مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد نے حصہ لیا۔
کوہالہ پل پر انسانی زنجیر بنائی گئی، جبکہ ملک بھر میں احتجاجی مظاہرے، ریلیاں اور سیمینارز منعقد کیے گئے تاکہ عالمی برادری کی توجہ بھارت کے مظالم کی جانب مبذول کرائی جا سکے۔
لاکھوں کشمیریوں نے آزادی کے لیے قربانیاں دی ہیں اور ایک ہزار سے زائد قیدی بھارت کی جیلوں میں صعوبتیں جھیل رہے ہیں۔ بھارت کی جانب سے جائیدادیں ضبط کرنے اور کاروباری مراکز و گھروں کو نذر آتش کرنے کے باوجود کشمیری عوام اپنے حق خودارادیت کے لیے ثابت قدم ہیں۔
یوم یکجہتی کشمیر کا مقصد یہ پیغام دینا ہے کہ کشمیری اپنے تنہا نہیں ہیں، پاکستان کی قیادت اور عوام ہمیشہ ان کے ساتھ ہیں۔
یہ دن عالمی برادری کی ذمہ داری کو بھی اجاگر کرتا ہے کہ وہ مسئلہ کشمیر کو اقوامِ متحدہ کی قراردادوں کے مطابق حل کرے اور کشمیری عوام کے حقوق کا تحفظ یقینی بنائے۔
دیکھیں

