پاکستان - 05 فروری 2026
انسدادِ پولیو مہم: 3 کروڑ 89 لاکھ سے زائد بچوں کی ویکسینیشن مکمل
تازہ ترین - 05 فروری 2026
اسلام آباد: نیشنل ایمرجنسی آپریشن سینٹر (NEOC) کے مطابق 2026 کی پہلی قومی انسدادِ پولیو مہم ملک بھر میں کامیابی کے ساتھ جاری ہے اور اب اس کا چوتھا روز بھی مکمل ہو چکا ہے۔
NEOC نے بتایا کہ یہ مہم پاکستان اور افغانستان میں بیک وقت منعقد کی جا رہی ہے تاکہ سرحد پار وائرس کے پھیلاؤ کو مؤثر طریقے سے روکا جا سکے۔
ابتدائی تین دنوں میں ملک بھر میں 3 کروڑ 89 لاکھ سے زائد بچوں کی پولیو ویکسینیشن مکمل ہو چکی ہے۔
صوبائی اعداد و شمار کے مطابق پنجاب میں 2 کروڑ 10 لاکھ سے زائد، سندھ میں 86 لاکھ 14 ہزار سے زائد، اور خیبر پختونخوا میں 62 لاکھ 21 ہزار سے زائد بچوں کو پولیو کے قطرے پلائے جا چکے ہیں۔
بلوچستان میں تقریباً 18 لاکھ 1 ہزار، وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں 4 لاکھ 21 ہزار سے زائد، گلگت بلتستان میں 2 لاکھ 46 ہزار سے زائد، اور آزاد جموں و کشمیر میں 6 لاکھ 47 ہزار سے زائد بچوں کو ویکسین دی جا چکی ہے۔
NEOC نے والدین سے اپیل کی ہے کہ وہ پولیو ٹیموں کے ساتھ مکمل تعاون کریں تاکہ پاکستان کو پولیو سے پاک بنانے کا ہدف حاصل کیا جا سکے۔
دیکھیں

