پاکستان - 05 فروری 2026
آلو کی پیداوار میں 25 فیصد اضافہ، مریم نواز کا برآمدات کیلئے وزیراعظم سے رابطہ
کاروبار - 05 فروری 2026
لاہور: پنجاب میں گزشتہ سال کے مقابلے میں آلو کی پیداوار میں 25 فیصد اضافہ ہوا ہے اور صوبے میں 12 ملین میٹرک ٹن کی تاریخی پیداوار حاصل ہوئی ہے۔
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے آلو کی ریکارڈ فصل کے پیش نظر وزیراعظم سے برآمدات کی اجازت طلب کی ہے تاکہ کسانوں کو بہتر معاوضہ مل سکے۔
پنجاب حکومت اور قازقستان کے درمیان زرعی تعاون کے عملی اقدامات جاری ہیں اور آلو کی برآمد کے حوالے سے اہم پیشرفت متوقع ہے۔
مریم نواز نے کہا کہ حکومت وفاقی اداروں سے رابطے میں ہے اور نئی عالمی منڈیوں تک رسائی حاصل کی جا رہی ہے، جس میں قازقستان پہلا قدم ہے جبکہ مزید بین الاقوامی منڈیوں تک بھی جلد رسائی حاصل کی جائے گی۔
انہوں نے واضح کیا کہ آلو کی ریکارڈ پیداوار کو کم قیمت پر فروخت نہیں ہونے دیا جائے گا اور کسانوں کے مفادات کے تحفظ کیلئے مؤثر اقدامات کیے جا رہے ہیں۔
ان کے مطابق یہ بمپر فصل کسانوں کیلئے خوشحالی کا پیغام ہے اور حکومت کسان دوست پالیسیوں کے ذریعے زرعی شعبے کو مزید مضبوط بنائے گی۔
دیکھیں

