پاکستان - 05 فروری 2026
وزیراعظم آزاد کشمیر: پاکستانی ہر حال میں کشمیری عوام کے ساتھ کھڑے ہیں
پاکستان - 05 فروری 2026
مظفرآباد: یومِ یکجہتی کشمیر کے موقع پر وزیراعظم آزاد جموں و کشمیر فیصل ممتاز راٹھور نے کہا کہ یہ دن پاکستان اور کشمیری عوام کے لازوال رشتے کی علامت ہے، اور اہلِ پاکستان ہر حال میں کشمیری عوام کے حقِ خودارادیت کے ساتھ کھڑے ہیں۔
وزیراعظم راٹھور نے کہا کہ کشمیری عوام نے قیام پاکستان سے قبل ہی اپنا مستقبل پاکستان سے وابستہ کر لیا تھا، اور بھارت کے غیر قانونی اقدامات، بشمول 5 اگست 2019 کے یکطرفہ اقدامات، اقوامِ متحدہ کی قراردادوں کی کھلی خلاف ورزی ہیں جنہیں کشمیری عوام نے مسترد کر دیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ بھارتی جبر اور انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیاں کشمیری عوام کے عزم کو کمزور نہیں کر سکیں، اور عالمی برادری کو فوری نوٹس لینا چاہیے۔
وزیراعظم نے یقین دلایا کہ پاکستان خطے میں امن چاہتا ہے، جبکہ بھارتی پالیسیاں عدم استحکام پیدا کر رہی ہیں۔
کشمیری عوام کی جدوجہد آزادی ہر عالمی فورم پر اجاگر کی جائے گی اور انشاء اللہ وہ دن ضرور آئے گا جب کشمیری عوام حق خودارادیت حاصل کریں گے اور ریاست جموں و کشمیر کا پاکستان کے ساتھ الحاق ان کی خواہش کے مطابق ہوگا۔
دیکھیں

