چین نے برقی گاڑیوں میں پوشیدہ ڈور ہینڈلز پر پابندی عائد کر دی، دنیا میں پہلا ملک بن گیا

news-banner

تازہ ترین - 05 فروری 2026

چین نے ملک میں فروخت ہونے والی تمام گاڑیوں میں دروازوں کے پوشیدہ ہینڈلز پر پابندی عائد کر دی ہے، جس کے بعد وہ اس فیچر کو نشانہ بنانے والا دنیا کا پہلا ملک بن گیا ہے۔

 

یہ فیصلہ ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب ٹیسلا، جس کی گاڑیوں میں یہ فیچر نمایاں پہچان سمجھا جاتا ہے، عالمی سطح پر فروخت میں کمی اور چین میں سخت مسابقت کا سامنا کر رہی ہے۔ 

 

چین اس وقت دنیا کی دوسری بڑی آٹو مارکیٹ ہے۔

 

پوشیدہ ڈور ہینڈلز گاڑی کے دروازے کی سطح کے ساتھ ہم آہنگ ہوتے ہیں، جنہیں دبانے پر ہینڈل باہر آ جاتا ہے، جبکہ اندر سے دروازہ کھولنے کے لیے عموماً بٹن استعمال کیا جاتا ہے۔

 

اگرچہ اس ڈیزائن کو عالمی سطح پر ٹیسلا نے مقبول بنایا، تاہم چین میں بھی کئی الیکٹرک گاڑیاں بنانے والی کمپنیوں نے اسے اختیار کیا، جن میں شیاؤمی اور آئیون جیسی بڑی کمپنیاں شامل ہیں۔

 

اس اقدام کے ذریعے چین نے گاڑیوں کے ڈیزائن سے متعلق ایک نئی مثال قائم کر دی ہے، جس کے اثرات عالمی آٹو انڈسٹری پر بھی مرتب ہو سکتے ہیں۔