پاکستان - 05 فروری 2026
امریکا اور ایران کے مذاکرات جمعے کو عمان میں ہوں گے، مارکو روبیو کی تصدیق
دنیا - 05 فروری 2026
واشنگٹن: امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے تصدیق کی ہے کہ امریکا اور ایران کے درمیان مذاکرات جمعے کے روز عمان میں ہوں گے۔
اپنے بیان میں مارکو روبیو نے کہا کہ ایران نے پہلے استنبول کا ذکر کیا تھا لیکن بعد میں مذاکرات کا مقام تبدیل کر دیا، جبکہ امریکی نمائندہ اسٹیو وٹکوف ملاقات کے لیے تیار ہیں۔
انہوں نے زور دیا کہ مذاکرات میں ایران کے بیلسٹک میزائل پروگرام پر بھی بات ہونی چاہیے۔
دوسری جانب ایک ایرانی عہدیدار نے کہا ہے کہ امریکا کے ساتھ بات چیت صرف جوہری معاہدے تک محدود ہوگی اور میزائل پروگرام اس میں شامل نہیں ہوگا۔
ایرانی حکام کے مطابق جوہری مذاکرات جمعے کو صبح 10 بجے عمان کے دارالحکومت مسقط میں شروع ہوں گے۔
دیکھیں

