ٹرمپ اور شی جن پنگ کا ٹیلیفونک رابطہ، یوکرین اور ایران کی صورتحال پر گفتگو

news-banner

دنیا - 05 فروری 2026

واشنگٹن: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور چینی صدر شی جن پنگ کے درمیان ٹیلیفونک رابطہ ہوا جس میں اہم سیاسی اور معاشی امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

 

امریکی صدر کے بیان کے مطابق گفتگو مثبت رہی اور دونوں رہنماؤں نے تجارت، فوجی امور اور اپریل میں چین کے متوقع دورے پر بات کی۔

 

 اس دوران تائیوان، روس یوکرین جنگ اور ایران کی موجودہ صورتحال پر بھی گفتگو ہوئی۔ چین کی جانب سے امریکی توانائی وسائل اور زرعی مصنوعات، خصوصاً سویا بین کی خریداری بڑھانے کے امکانات پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔

 

ٹرمپ نے امید ظاہر کی کہ ان کے دور صدارت میں امریکا چین تعلقات میں مثبت پیش رفت ہوگی اور تجارتی تعاون کو مزید فروغ دیا جائے گا۔

 

چینی میڈیا کے مطابق صدر شی جن پنگ نے کہا کہ چین امریکا کے ساتھ تعلقات کو بہت اہمیت دیتا ہے اور دونوں ممالک کو رابطے بڑھانے چاہئیں تاکہ اختلافات کو بات چیت کے ذریعے حل کیا جا سکے۔

 

 انہوں نے تائیوان کے مسئلے کو دوطرفہ تعلقات کیلئے حساس قرار دیتے ہوئے امریکا پر زور دیا کہ اسلحہ فروخت کے معاملے میں احتیاط سے کام لے، جبکہ چین تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کیلئے تیار ہے۔